اوکاڑہ……بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے پرستار، اوکاڑہ کے رہائشی عمر دراز کو اپنے گھر کی چھت پر بھارتی پرچم لہرانے پر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
اوکاڑہ پولیس کے مطابق نواحی قصبے کے رہائشی عمردراز نے اپنے مکان کی چھت پر بھارتی جھنڈا لگا رکھا تھا۔ اسے گرفتار کر کے جھنڈا قبضے میں لے لیا گیا۔پولیس نے دفعہ 123 اے کے تحت مقدمہ درج کر کے عمر دراز کو مقامی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزم عمر دراز کو 14روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل ساہیوال بھجوا دیا۔