لندن (مانیڑنگ ڈیسک) برطانوی وزیراعظم کا سانحہ اے پی ایس کے زخمی طالب علم احمد نواز کے لئے پوائنٹ آف لائٹ ایوارڈ کا اعلان کردیا ، احمدنوازنے کہا برطانوی اعزاز میرے لئے باعث فخر ہے،، اس کے بعد احمد نواز کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کا نام مزید روشن کریں گے ،، تفصیلات کے مطابق سانحہ اے پی ایس میں دہشت گردوں اور موت کو شکست دینے والے طالب علم احمد نواز نے ایک بار پھر پاکستان کا سرفخر سے بلند کر دیا، برطانوی وزیراعظم کی جانب سے احمد نواز کے لئے پوائنٹ آف لائٹ ایوارڈ کا اعلان کردیا ہے،، ترجمان برطانوی سفارتخانہ کے مطابق برطانوی وزیراعظم کی جانب سے جاری کردہ خط میں انتہاپسندی کے خلاف احمد نواز کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا اس مہم میں احمدنواز نےگرانقدرکام کیا،، خط میں کہا گیا احمدنواز نے برطانیہ کےتعلیمی اداروں میں انتہاپسندی کےخلاف خطاب کیا، انھیں طالبان کی جانب سے قتل کی دھمکیاں ملیں لیکن ان کے عزم میں کوئی کمی نہ آئی اور وہ تعلیمی سرگرمیاں جاری کرتے دوسرے اسکولوں میں اپنا پیغام پھیلا رہے ہیں،، دوسری جانب احمدنواز کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیراعظم کی جانب سے یہ اعزاز میرے لئے باعث فخرہےیاد رہے نومبر 2018 میں احمد نواز کو کولمبو میں ساؤتھ ایشیا یوتھ سمٹ میں ایشین انسپریشن ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، یہ ایوارڈ امن کے فروغ اور نوجوانوں کوبااختیار بنانے پر دیا جاتا ہے،،اس سے قبل طالب علم احمد نواز نے برطانوی امتحانات میں اعلیٰ کارکردگی دکھاتے ہوئے پوزیشن حاصل کی تھی ، احمد نے جی سی ایس ای امتحان میں 6 مضامین میں اے سٹارحاصل کئے اور 2مضامین میں اے گریڈ حاصل کیا،،