لندن: دنیا میں لاکھوں کروڑوں لوگ ایسے ہیں جو نظر کی کمزوری کی وجہ سے پڑھ نہیں پاتے اور اس سے بھی زیادہ تعداد ان پڑھ لوگوں کی ہے لیکن اب ان کے لیے ایک بولنے والی عینک بنائی گئی ہے جو اخبار سے لے کر کتاب تک پڑھ کر سناتی ہے۔
اس جدید عینک کو ’’اورکیم‘‘ کا نام دیا گیا ہے جو ایک اسمارٹ عینک ہے۔ برطانیہ میں اس کیفروخت شروع رواں ماہ شروع ہوجائے گی۔ اورکیم کی سب سے اہم شے اس میں نصب ایکطاقتور کیمرہ ہے جو عینک کے ایک کونے پر لگا ہوا ہے۔ کیمرے سے ایک تار ایک چھوٹے سےکمپیوٹر میں جاتا ہے جس میں لگا اسپیکر آپ کو دکھائی دینے والی تحریر پڑھ کر سناتا ہے۔ یہپینسل بکس کی جسامت کا کمپیوٹرہے جو باآسانی آپ کی جیب میں سما سکتا ہے۔
جوں ہی آپ کسی تحریر پر انگلی رکھتے ہیں تو آلے سے ایک بیپ کی آواز آتی ہے اور اس صفحے کی تصویر کھینچی جاتی ہے اور اس کے بعد روبوٹک آواز میں اس کا متن سنائی دیتا ہے۔