counter easy hit

وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کیخلاف بغاوت، ایم پیز کا گروپ میدان میں آگیا

خیبر پختونخوا حکومت میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کیخلاف ایک مرتبہ پھر بغاوت شروع ہوگئی ہے۔

The insurgency against Chief Minister Pervez Khattak, the group of MPs came to the field

The insurgency against Chief Minister Pervez Khattak, the group of MPs came to the field

صوبائی وزیرتعلیم و تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عاطف خان اور سینئر وزیر شہرام خان ترکئی متعدد ایم پیز کا گروپ بنا کر وزیر اعلیٰ کیخلاف میدان میں نکل آئے ہیں جبکہ گروپ نے پارٹی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کرکے انہیں بھی اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے، سپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں وزیروں اور پارٹی اراکین کا جرگہ عاطف خان اور شہرام ترکئی کیساتھ ملا قات کے باوجود حکومت اور پارٹی کے اندرونی اختلافات کا خاتمہ نہیں کرسکا ہے ۔ عاطف و شہرام گروپ نے موقف اپنایا ہے کہ صوبائی حکومت کے بیشتر معاملات درست میں نہیں جارہے، وزیر اعلیٰ صوابی اور مردان میں ہمارے مقابلہ میں دوسرے امیدواروں کی راہ ہموار کررہے ہیں ، صوبہ کے ہر حلقہ میں پارٹی ٹکٹوں کی بندر بانٹ کرتے ہوئے اپنی مرضی کے امیدواروں کا چناؤ شروع کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں حکمران جماعت تحریک انصاف میں وزیر اعلیٰ اور صوبائی وزیر تعلیم میں شدید اختلافات کے بعد پرویز خٹک کیخلاف ایک بار پھر بغاوت بلند ہو گئی ہے اور تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عاطف خان کیساتھ ان کے رشتہ دار سینئر وزیر شہرام ترکئی اور ایم پی اے محمد علی ترکئی سمیت متعدد اراکین قومی و صوبائی اسمبلی پر مبنی گروپ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کیخلاف سرگرم ہوگیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق دو دن قبل عاطف خان اور شہرام خان ترکئی نے نتھیا گلی میں عمران خان کیساتھ ملاقات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کیخلاف شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا ، ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور عاطف خان کے مابین آئندہ عام انتخابات کیلئے امیدواروں میں پارٹی ٹکٹ کی تقسیم پر شدیداختلافات ہیں ۔ عاطف گروپ کے مطابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی جانب سے  مبینہ طور پرتحریک انصاف کے بعض ایم پی ایز کے ذریعے مردان میں محمد عاطف اور صوابی میں شہرام ترکئی کے مقابلے میں تحریک انصاف کے دوسرے کارکنوں کیلئے راہ ہموار کی جارہی ہے کیونکہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک آئندہ عام انتخابات سے قبل اپنی مرضی سے تحریک انصاف کے ٹکٹ دینے کے خواہشمند ہیں جس کیلئے انہوں نے ابھی سے صوبائی اسمبلی کے ہر حلقہ سے امیدواروں کا چنائو شروع کر کے اس معاملے میں پارٹی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عاطف خان کو نظر انداز کیا ہے۔

جس پر محمد عاطف نے پارٹی چیئرمین عمران خان کو شکایت کر دی ہے ،ذرائع کے مطابق دو دن قبل نتھیا گلی میں پارٹی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عاطف نے پارٹی چیئرمین عمران خان کیساتھ ہونے والی ملاقات میں واضح کیا کہ وہ پارٹی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ہیں اور ان کے پاس پارٹی امور کے اختیارات ہیں اور ان کو نظر انداز کئے بغیر آئندہ عام انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی بندر بانٹ وہ کسی طور برداشت نہیں کر سکتے ،دوسری جانب تحریک انصاف میں ضم ہونے والی عوامی جمہوری اتحاد کے رکن اسمبلی محمد علی ترکئی نے وزیر اعلیٰ پرویزخٹک پر الزام عائد کیا ہے کہ پرویز خٹک تحریک انصاف کے منشور کی بجائے اپنے ایجنڈے اور منشورپر کام کر رہے ہیں۔

حکومت کے بہت سارے معاملات درست سمت میں نہیں جا رہے فنڈز کی تقسیم اور بھرتیوں پر وزیر اعلیٰ کی کارکردگی متاثر کن نہیں،وزیر اعلیٰ پرویزخٹک تحریک انصاف کے منشور سے ہٹ گئے ہیںاور پارٹی پالیسی اب کوئی معنی نہیں رکھتی بلکہ ذاتی پالیسی کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے وہ عمران خان کیساتھ ہیں مگروزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے انہیں مایوس کیا ہے، اس سلسلے میں خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر شہرام خان ترکئی نے تصدیق کرتے ہوئے ’’ جنگ ‘‘ کو بتایا ہے کہ ان کا ایک موقف ہے جسکی بنیاد پر ان کے وزیر اعلیٰ کیساتھ اختلافات ہیں اور جب تک ان کے تحفظات دور نہیں کئے جاتے وہ اپنے موقف پر قائم رہیں گے ۔ وزیر تعلیم عاطف خان نے بھی کہا ہے کہ  پارٹی میں اختلاف رائے رکھنا ہر کسی کا جمہوری حق ہے، دریں اثنا صوبائی حکومت اور پارٹی کے اندر اختلافات کے خاتمہ کےلئے سپیکر اسد قیصر سرگرم ہوگئے ہیں جن کی سربراہی میں صوبائی وزیر محمود خان اور کئی اراکین اسمبلی پر مشتمل جرگہ نے گزشتہ شب شہرام ترکئی اور عاطف خان کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کرکے انہیں رام کرنے کی کوشش کی ہے تاہم جرگہ اختلافات ختم کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website