وزارت داخلہ نے نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کیلئے نیب کو ہیلی کاپٹر دینے کی منظوری دے دی

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو لاہور ائیرپورٹ سے ہیلی کاپٹر پر اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔ وزارت داخلہ نے نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کیلئے نیب کو ہیلی کاپٹر دینے کی منظوری دے دی ہے۔ لاہور ائیرپورٹ کی سیکورٹی کہ ذمہ داری نگران صوبائی حکومت کرے گا جبکہ ائیرپورٹ پر اترتے ہی امیگریشن حکام دونوں کو گرفتار کرکے نیب حکام کے حوالے کرینگے۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اسلام آباد میں سیکورٹی کے حالات دیکھ کر نواز شریف اور مریم کو احتساب عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ ہوگا، اگر سیکورٹی حالات ٹھیک نہ ہوئے تو پھر اڈیالہ جیل میں بھی جج سے جوڈیشل ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کو اڈیالہ جیل لے جایا جائے گا، پھر وہیں محمد بشیر نواز شریف اور مریم کے جوڈیشل ریمانڈ کی منظوری دے دیں گے۔








