counter easy hit

وزارت داخلہ نے ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی مخالفت کر دی

کراچی: وفاقی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کی سفارش اور نیب کی درخواست پر سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا اور اب وہ بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے فرار ہونا چاہتے ہیں۔

The Interior Ministry has opposed giving permission to go abroad of Dr. Asim

The Interior Ministry has opposed giving permission to go abroad of Dr. Asim

وفاقی وزارت داخلہ نے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں جواب جمع کرادیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ سابق مشیر پیٹرولیم پر سنگین الزامات ہیں اوران سمیت ان کے شریک ملزمان پر بھی کرپشن کے 2 ریفرنسز دائر ہوچکے ہیں جن کی مزید تحقیقات جاری ہیں جب کہ وفاقی وزارت داخلہ نے ڈاکٹرعاصم حسین کا نام ای سی میں نیب کی درخواست پر شامل کیا اور اس حوالے سے سندھ ہائی کورٹ نے بھی سفارش کی تھی۔

 

جواب میں استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سندھ کی اعلیٰ عدالت نے بھی ڈاکٹرعاصم کو اس شرط پر ضمانت دی تھی کہ وہ ملک سے باہر نہیں جائیں گے لیکن اب سابق مشیر پیٹرولیم  بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے فرار ہونا چاہتے ہیں اس لئے ان کا نام ای سی ایل سے خارج نہیں کیا جاسکتا عدالت بھی ڈاکٹر عاصم کی درخواست مسترد کرے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website