وزارت داخلہ نے 29کیسز فوجی عدالتوں کو ارسال کردئیے، جبکہ فوجی عدالتوں کو بھیجنے کے لیے مزید 85 کیسز کو بھی حتمی شکل دیدی گئی ہے۔
وزارت داخلہ ذرائع نے بتایا ہے کہ فوجی عدالتوں کو بھیجے جانے والے دہشت گردی کے مقدمات کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حکومت کی طرف سے فوجی عدالتوں کو کیسز نہ بھیجنے پر تشویش کا اظہار کیا تھا اور اس سلسلے میں وزیراعظم کو آرمی چیف نے ایک خط بھی لکھا تھا۔