مانسٹریونائیٹڈ نے حریف ٹیم کو دو صفر سے شکست دی، مانچسٹر سٹی کی ٹیم میچ کے اختتام تک کوئی گول نہ کر سکی۔
لندن: انٹرنیشنل چیمپئنز فٹبال کپ کے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم نے مانچسٹر سٹی کو دو صفر سے ہرا دیا۔
چیمپئنز فٹبال کپ کے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے کھیل کے آغاز سے ہی مخالف گول پوسٹ پر حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا، انہوں نے 37 ویں منٹ میں لوکاکو کے گول کی مدد سے پہلی کامیابی حاصل کی۔
مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے مارکس رشفورڈ نے 39 ویں منٹ گیند کو حریف ٹیم کی گول پوسٹ میں پہنچا کر برتری دو صفر کر دی، مانچسٹر سٹی کی ٹیم میچ کے اختتام تک کوئی گول نہ کر سکی۔