اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کا کہنا ہے کہ عالمی برادری اپنے مفادات کی وجہ سے مسئلہ کشمیر کو نظر انداز کر رہی ہے تاہم امریکا کی پاکستان بھارت کے درمیان ثالثی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
The international community is ignoring the Kashmir issue for their own interests, national security adviser
مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے کینیڈین ہائی کمشنر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت پاک بھارت مذاکرات کے لئے امریکی ثالثی کی پیش کش پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کینیڈا کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، کینیڈا کی مدد سے کئی ترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے ہیں جو کہ قابل تعریف ہیں۔ مشیر سلامتی ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو نیوکلیئر سپلائی گروپ میں ممبر شپ کے لئے امتیازی سلوک کا سامنا ہے جب کہ امریکا کی پاکستان بھارت کے درمیان ثالثی کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان اور بھارت ایٹمی طاقتیں ہیں، ہمیشہ دشمن نہیں رہ سکتے تاہم عدم استحکام خطے کے لئے خطرناک ہوسکتا ہے جب کہ عالمی برادری اپنے مفادات کی وجہ سے مسئلہ کشمیر کو نظر انداز کر رہی ہے۔ مشیر قومی سلامتی امور ناصر جنجوعہ سے ملاقات کے دوران کینیڈین ہائی کمشنر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔