پاکستان میں انٹرنیشنل فٹبال اسٹارز کا میلہ سجنے کو تیار ہے، سابق برازیلین فٹبالر رونالڈینیو اینڈ کمپنی 8 جولائی کو کراچی کے ہاکی کلب آف پاکستان میں ایکشن میں ہوگی۔
ملک میں انٹرنیشنل فٹبال سیریز کے سلسلے میں دو میچوں کی سیریز اگلے ہفتے کراچی اور لاہور میں ہوگی۔ سابق برازیلین اسٹارز رونالڈینییو، رابرٹو کارلوس سمیت 8 فٹبالرز پاکستان آئیں گے۔ سیون اے سائیڈ کا پہلا میچ 8 جولائی کو کراچی جبکہ دوسرا 9 جولائی کو لاہور میں ہوگا۔ کراچی کے ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم میں میچ کے لیے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔