امریکی ایف بی آئی کے ڈائریکٹرجیمز کومی نے کہا ہے کہ امریکی صدارتی انتخاب میں روسی مداخلت کے معاملے پرتحقیقات جاری ہے۔
The investigation of Russian interference in the election, FBI
امریکی سینیٹ کی جوڈیشری کمیٹی میں سماعت کے دوران ایف بی آئی کے ڈائریکٹرجیمزکومی سے کمیٹی کے ارکان نے سوال کیے۔ جیمزکومی نے بتایا کہ امریکی صدارتی انتخاب میں روسی مداخلت کے الزامات کی تفتیش جاری ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم میں روسی تعاون کے امکان کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی جمہوری عمل کے لیے روس سب سے بڑا خطرہ ہے۔