لندن……فرانسیسی کمانڈر ایڈمرل رینی جین کا کہنا ہے کہ امریکا اور اتحادی فوج کی فضائی کارروائیوں کے باعث داعش کمزور ہوگئی ہے اور وہ اب کوئی جنگ نہیں جیت سکتے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے فرانسیسی کمانڈر کا کہنا تھا کہ داعش اب حملوں کے بجائے اپنا دفاع کررہی ہے۔ فرانس کے بحری بیڑے سے داعش کے ٹھکانوں پر روزانہ بیس حملے کیے جاتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ فرانس نے گزشتہ سال نومبر میں پیرس میں ہونے والے حملوں کے بعد عراق اور شام میں دولت اسلامیہ کے خلاف فضائی کارروائیاں شروع کی تھیں، جس سے داعش کمزور ہوچکی ہے۔واضح رہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں گذشتہ سال شدت پسندوں کے حملوں کے بعد یورپی ممالک میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آئی ہے