بغداد: عراقی فوج نے انبار صوبے کے ضلع راوہ کو مکمل طور پر داعش تنظیم سے واپس لے لیا ہے، جسکے بعد ضلع کی سرکاری عمارت پر عراقی پرچم لہرا دیا گیا ہے
عراقی وزیر دفاع عرفان الحیالی نے داعش کیخلاف اس کامیابی پر عراقی فورسز اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے ۔عراقی وزیر دفاع عرفان الحیالی کا کہنا تھاکہ عراقی فورسز نے انبار صوبے کے مغرب میں داعش تنظیم کے آخری گڑھ پر بڑی تیزی سے فتح حاصل کی۔ الحیالی کے مطابق داعش تنظیم کا باب بند کر دیا گیا ہے اور عراقی فورسز یکے بعد دیگرے عراق کے شہروں کی تطہیر کا عمل انجام دیتی رہیں ۔ یہاں تک کہ شدت پسندوں سے فتح کو چھین لیا۔ ذرائع کے مطابق عراقی سکیو رٹی فورسز اور مقامی قبائل نے انبار صوبے کے مغربی شہر راوہ پر کئی سمتوں سے حملہ کر دیا۔ اس دوران عراقی فورسز کے ہیلی کاپٹروں اور بین الاقوامی اتحاد کے طیاروں کی معاونت بھی حاصل رہی۔