اسلام آباد ۔ (ویب ڈیسک ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے دائر درخواست پر سماعت 27اگست تک ملتوی کردی۔منگل کو عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لئے دائر درخواست پر سماعت کی۔اس موقع پر راجہ پرویز اشرف کی جانب سے فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے سیکرٹری داخلہ، چیئرمین نیب اور ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ فاروق ایچ نائک نے موقف اختیار کیا کہ راجہ پرویز اشرف پاکستان کے سابق وزیر اعظم رہے ہیں، 9 اور 10 ستمبر کو بیرون ملک کانفرنس میں شرکت کے لئے جانا ہے، راجہ پرویز اشرف کی ٹکٹ کی کاپی کیس کے ساتھ منسلک ہیں، راجہ پرویز اشرف 8 دفعہ بیرون ملک جانے کی اجازت لیکر واپس آئے ہیں ،ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست منظور کی جائے ۔عدالت نے درخواست پر سماعت 27 اگست تک ملتوی کر دی۔ راجہ پرویز اشرف کا ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لئے دائر درخواست پر سماعت کی۔اس موقع پر راجہ پرویز اشرف کی جانب سے فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے سیکرٹری داخلہ، چیئرمین نیب اور ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ فاروق ایچ نائک نے موقف اختیار کیا کہ راجہ پرویز اشرف پاکستان کے سابق وزیر اعظم رہے ہیں، 9 اور 10 ستمبر کو بیرون ملک کانفرنس میں شرکت کے لئے جانا ہے، راجہ پرویز اشرف کی ٹکٹ کی کاپی کیس کے ساتھ منسلک ہیں، راجہ پرویز اشرف 8 دفعہ بیرون ملک جانے کی اجازت لیکر واپس آئے ہیں ،ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست منظور کی جائے ۔عدالت نے درخواست پر سماعت 27 اگست تک ملتوی کر دی۔