پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں گمسان کا رن ، کورنگ روڈ میدان جنگ بن گیا ، پولیس کی جانب سے شیلنگ ، فائرنگ اور لاٹھی چارج کا استعمال
بنی گالہ: بنی گالہ کے باہر پھر ایکشن ہی ایکشن ، کورنگ روڈ میدان جنگ بن گیا ۔ پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان گھمسان کا رن پڑا ۔ پولیس کی جانب سے فائرنگ اور شدید شیلنگ کی گئی ، جھڑپوں کے دوران تحریک انصاف کی رہنما عند لیب عباس اور علامہ اقبال کے بیٹے ولید اقبال کو پہلے گرفتار کیا پھر چھوڑ دیا گیا ۔ بنی گالہ کے باہر پھر ایکشن ہی ایکشن ، کورنگ روڈ میدان جنگ بن گیا ، پولیس کی شیلنگ ، ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج سے تنائو بڑھ گیا ۔ تحریک انصاف کے کارکن کورنگ روڑ پہنچے تو پولیس بھی وہاں پہلے سے ہی موجود تھی ۔ کھلاڑیوں نے آگے جانے کی کوشش کی تو گھمسان کا رن پڑ گیا ۔ پولیس نے کارکنوں پر شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی ، لاٹھیاں بھی برسائیں ۔ پولیس کے تشدد کی وجہ سے کوئی ادھر بھاگا ، تو کوئی ادھر ، کوئی پہاڑوں اور جھاڑیوں میں چھپ گیا ۔ پولیس نے بھاگنے والے کارکنوں کا پیچھا نہ چھوڑا ۔ شیلنگ کی وجہ سے خاتون پولیس اہلکار بھی متاثر ہوئی ، پولیس نے تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس اور علامہ اقبال کے پوتے ولید اقبال کو گرفتار کیا اور پھر چھوڑ دیا ۔ عندلیب عباس نے الزام لگایا کہ پولیس نے انہیں بالوں سے کھینچا اور زبردستی وین میں ڈالا ۔ گذشتہ روز بھی تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی اور عمران اسماعیل کو پولیس نے پہلے گرفتار کیا اور پھر انہیں رہا کر دیا ۔ بنی گالہ کے باہر خواتین پولیس اہلکاروں اور پی ٹی آئی کی خواتین کارکنوں کے درمیان کھینچا تانی بھی ہوئی ، خواتین رہنماؤں کو حراست میں بھی لیا گیا لیکن بعد میں انہیں چھوڑ دیا گیا ۔