کراچی (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کراچی کے ساحل سمندر سی ویو کو عوام کے لئے خطرناک اور غیر محفوظ قرار دہتے ہوئے اسے بند کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے اور اس کے ساتھ ہی ساحل پر پھیلے ہسپتال کے فضلے کی تصاویر بھی شیئر کر دی ہیں۔ شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر چند تصاویر شیئر کیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سی ویو پر بڑی تعداد میں استعمال شدہ سرنجیں اور ہسپتال کا فضلہ بکھرا پڑا ہے۔پوسٹ شیئر کرکے شنیرا اکرم نے سب کو آگاہ کیا کہ ساحل کلفٹن پر یہ فضلہ خطرناک حدیں پار کرچکا ہے لہٰذا اسے فوری طور پر بند کردیا جائے۔ شنیرا اکرم نے ٹوئٹر پوسٹ میں لکھا کہ سی ویو ساحل پر مت جائیں اسے صاف کرنے کی کوشش کریں، یہ انتہائی خطرناک فضلہ ہے اس علاقے پر پابندی عائد کی جائے اور اسے انتظامیہ سے صاف کرایا جائے۔شنیرا اکرم نے مزید لکھا کہ ضرورت ہے کہ فوری طور پر سب کو بتادیا جائے کہ ساحل سمند غیر محفوظ ہے۔ شنیرا اکرم نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے ہسپتال میں جن چیزوں سے خوف آتا ہے وہ سب ہمارے ساحل سمندر پر دھوئی جاتی ہیں، اسے روکنا ہوگا۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا میں طویل عرصے سے خاموش تھی تاہم اب ضروری ہے کہ اس مسئلے کو ہر ٹی وی چینل پر اٹھایا جائے کیونکہ کراچی کلفٹن بیچ سب کیلئے غیرمحفوظ ہوچکا ہے۔ شنیرا اکرم کی ایک ٹوئٹ پر شفقت حسین نامی صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ خطرناک آپ کیلئے ہوگا لیکن ہم پاکستانی قوم ہیں ہم پیدا ہی غیر قدرتی موت مرنے کیلئے ہوئے ہیں۔ایسے میں شنیرا اکرم نے صارف کو کرارا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ آپ کس ذہنیت کے مالک ہیں؟ کبھی نہ بھولیں آپ کی زندگی اتنی ہی اہم ہے جتنی اس دنیا پر کسی اور کی ہے ۔
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 97
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276