counter easy hit

پیوٹن نے یورپی یہودیوں کو روس منتقل ہونے کی دعوت دیدی

 Europe to Russia

Europe to Russia

ماسکو…….. صدر ولادیمیر پیوٹن نے یورپ سے نقل مکانی کرنے والے یہودیوں کو روس منتقل ہونے کی دعوت دے دی۔
روس کے دارالحکومت ماسکو میں صدر پیوٹن سے یورپ کے یہودیوں کی سب سے بڑی اور مؤثر تنظیم یورپین جیوش کانگریس کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی اس وفد کی قیادت کانگریس کے صدر ویاچسلو موشے کنتور کر رہے تھے۔روسی میڈیا رپورٹ کے مطابق کریملن میں ہونے والی ملاقات میں ویاچسلو موشے کنتور کا کہنا تھا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد یورپ میں رواں برسوں میں یہودیوں کو سب سے زیادہ امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یورپ میں یہودی خوف کا شکار رہتے ہیں ، یہودیوں کے لیے دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ بد ترین صورت حال ہے۔انہوں نے یورپ میں یہودیوں سے نفرت میں اضافے اور امتیازی سلوک کی وجہ 2008 میں عالمی سطح پر آنے والے مالی بحران کو قرار دیا۔یورپین جیوش کانگریس کے صدر کا کہنا تھا کہ معیشت کی بگڑتی صورتحال نے قومیت پسند، غیر مقامی افراد سے نفرت اور نسل پرستی کو پروان چڑھایا ہے۔