اسلام آباد (ویب ڈیسک)بلاول بھٹو کی ٹرین مارچ میں کرائے کے لوگوں کی خبر دینے والے صحافی کو دھمکی آمیز پیغامات دینے کے بعد قتل کردیا گیا ۔تفصیل کے مطابق سندھ کے علاقے محراب پور سے تعلق رکھنے والے صحافی عزیز میمن نے بلاول بھٹو کے ٹرین مارچ میں کرائے کے لوگ لائے جانے کی خبر دی تھی
This is Aziz Memon KTN reporter from Mehrabpur Sindh he recorded this video message sometime ago and informed that his life was under threat because some PPP leaders were angry with him due to his reporting he was brutally killed 2day near his home @CPJAsia @BBhuttoZardari pic.twitter.com/CE853YgGXL
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) February 16, 2020
جس کے بعد سے انہیں دھمکیاں موصول ہوئی تھیں ۔دھمکیاں ملنے کے بعد صحافی نے ایک ویڈیو پیغام بھی دیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میرا تعلق کسی جماعت سے نہیں ہے میں ایک نیوٹرل آدمی ہوں اور میں نے بلاول بھٹو کے ٹرین مارچ میں بلائے گئے لوگوں کو پیسے دینے کی سٹوری بریک کی تھی جس کے بعد پولیس مجھے دھمکیاں دے رہی ہے جب کہ میرے اہل خانہ کو بھی دھمکیاں مل رہی ہے لہذا مجھے انصاف دیا جائے۔اب مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حامد میر نے بتا یا ہے کہ عزیز میمن کو ان کے گھر کے قریب قتل کردیا گیا ،اس سے پہلے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیا ں دی جا رہی تھیں کیونکہ ان سے پیپلز پارٹی کے کچھ رہنما ناراض تھے ۔