ایمسٹر ڈیم ……جنگل کا بادشاہ بھی مشکل میں پڑ سکتا ہے ،نیدر لینڈ کے چڑیا گھر میں شیر نے کھیلتے کھیلتے انوکھی مصیبت مول لے لی۔
چڑیا گھر میں اپنے دوستوں کے ساتھ شرارتیں کرتے اس شیر نے مصیبت کو خود دعوت دی ،اور ڈرم کے ساتھ کھیلتے ہوئے اپنا سر اس میں پھنسا بیٹھا۔اس کے ساتھی بھی مدد کو آئے لیکن ناکام رہے، بعد میں چڑیا گھر کے ملازمین نےشیر کی اس مشکل کو آسان کیا اور ڈرم سے اس کا سر آزاد کرادیا۔