پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت کا شاندار اقدام، شہید ایس پی طاہر خان داور کے اہلخانہ کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے کے مالی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے شہید کے اہلخانہ کے لیے پلاٹ، شہید کی اہلیہ کو ماہانہ تنخواہ ، بچوں کو تعلیمی اکالر شپ اور ایک بیٹے کو پولیس میں بطور اے ایس آئی بھرتی کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق” کے پی کے “کے وزیر اطلاعات و نشریات شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ حکومت نے شہید کے ورثاء کو مالی امداد اور پلاٹ دینے کا وعددہ کیا ہے۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ طاہر خان داوڑ کی ساٹھ سالہ ریٹائرمنٹ کی مدت پوری ہونے تک شہید کی اہلیہ کو ان کی ماہانہ تنخواہ دی جاتی رہے گی ۔
شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ طاہر خان داوڑ شہید کے بییٹے کو بطور اے ایس آئی بھرتی کیا جائے گا جبکہ پختونخوا حکومت شہید کے بچوں کو پڑھنے کے لیے ماہانہ اسکالر شپ بھی مہیا کرے گی ۔
خیال رہے کہ پشاور کے ایس پی طاہر داوڑ کو دہشتگردوں نے اسلام آباد سے اغواء کرکے افغانستان میں لے جاکر قتل کردیا تھا ۔ افغانی حکام نے ہیلے بارنوں کے بعد لاش کو پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا تھا ۔شہید ایس پی طاہر خان داوڑ کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔