فیصل آباد کے علاقے صدر میں پرانی دشمنی پر 18سالہ نوجوان کو قتل کردیا گیا ،مقتول کے ورثا نے لا ش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا اور ستیانہ روڈ پر ٹریفک بلاک کردی ۔
The killing of the young over old enmity in Faisalabad
پولیس کے مطابق تھانہ کی صدر کی حدود میں مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا،مقتول کی شناخت قیصر کے نام سے ہوئی جو زخمی عابد کے ساتھ گاڑی میں جارہا تھا۔ زخمی نوجوان کو طبی امداد کے اسپتال منتقل کردیا ۔ بعدازاں مقتول کے ورثا نے پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا۔