بیجنگ………چین نے جزیرہ نما کوریا کو جوہری اسلحے سے پاک کرنے کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے اقوام متحدہ کا مستقل رکن ہونے کے ناطے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے ۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہانگ لی نے جمعہ کو معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ چین ہمیشہ جوہری عدم پھیلاؤ کی حمایت کرتا ہے ۔ چین کی خواہش ہے کہ کورین خطے سے جوہری ہتھیاروں کے خاتمہ کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالا جائے ۔انہوںنے کہا کہ تمام متعلقہ فریقین اس حوالے سے ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض پورے کریں تا کہ اس مسئلے کا حل نکالا جا سکے ۔