counter easy hit

کے پی حکومت نے اقوام متحدہ سے مالی تعاون کی اپیل کردی

خیبر پختونخوا حکومت نے اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی ہے کہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے صوبائی حکومت کے ساتھ مالی اور فنی تعاون کیا جائے۔

The KP government appealed to the United Nations for financial assistance

The KP government appealed to the United Nations for financial assistance

وزیراعلیٰ کے مشیر عارف یوسف کی زیر صدارت محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کا اجلاس پشاور میں ہوا۔ اجلاس میں سینی ٹینئل ڈویلپمنٹ یونٹ کے حکام اور اقوام متحدہ کے اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔ اجلاس سے خطاب میں عارف یوسف نے کہا کہ صوبائی حکومت پائیدار ترقی کے حصول میں انتہائی سنجیدہ ہے۔ صوبائی حکومت غربت کا خاتمہ، معیاری تعلیم، صنفی مساوات، پینے کا صاف پانی سمیت 17 بین الاقوامی مقاصد پر کام کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان بین الاقوامی مقاصد کے حصول کے لئے پی اینڈ ڈی میں الگ یونٹ بنایا ہے۔ عالمی اداروں کی مالی اور فنی امداد کے بغیر ترقی کے مقاصد کا حصول مشکل ہے۔بین الاقوامی ادارے صوبائی حکومت سے تعاون کریں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website