پشاور: خیبر پختونخوا حکومت کا بڑا فیصلہ، ایم ڈی خیبر بینک کی مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنے کی منظوری، نئے سربراہ تعیناتی کے لئے جلد اشتہار دیا جائے گا۔
اتحادیوں کی خوشنودی کی ضرورت یا اصولی مؤقف؟ خیبر پختونخوا حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا۔ صوبائی حکومت نے ایم ڈی خیبر بینک کو مزید توسیع نہ دینے کی منظوری دیدی۔ ایم ڈی خیبر بینک کی تعیناتی کے لئے عنقریب اشتہار دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ایم ڈی خیبر بینک نے وزیر خزانہ مظفر سید کے خلاف اخبارات میں اشتہار دیا تھا جس میں مذکورہ اشتہار میں صوبائی وزیر خزانہ پر کرپشن کے الزامات لگائے گئے تھے۔ مظفر سید کا تعلق پی ٹی آئی حکومت کی سب سے بڑی اتحادی جماعت جماعت اسلامی سے ہے۔