نیویارک: عام طور پر طاقتور مسلز کو مردوں ہی سے منسوب کیا جاتا ہے لیکن امریکہ میں ایک ایسی طاقتور خاتون ہو گزری ہے جس کی طاقت کے سامنے بڑے بڑے پہلوانوں کی بولتی بند ہو جاتی تھی۔ میل آن لائن کے مطابق اس خاتون کا نام کیٹی سینڈوینا تھاجو 6مئی 1884ءکو آسٹریا کے میل آن لائن کے مطابق اس خاتون کا نام کیٹی سینڈوینا تھاجو 6مئی 1884ءکو آسٹریا کے شہر ویانا میں پیدا ہوئیں اور 21جنوری 1952ءکو امریکی شہر نیویارک میں ان کا انتقال ہوا۔انہیں لوگوں نے اس کی طاقت کی وجہ سے ’لیڈی ہرکولیس‘ کا خطاب دے رکھا تھا۔ کیٹی سینڈوینا کے لیے ایک ہاتھ سے آدمی کو اٹھانا کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا۔ اس کی 1905ءکی ایک تصویر آج بھی موجود ہے جس میں اس نے اپنے ایک بازو پر ایک مرد اور دوسرے بازو پر دو مردوں کو بیک وقت اٹھا رکھا ہوتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کیٹی سینڈوینا کا باپ مرد ریسلرز کو چیلنج دیا کرتا تھا کہ اگر وہ اس کی بیٹی کو ہرا دیں تو انعام میں بھاری رقم دے گا لیکن کوئی بھی کیٹی کو ہرا نہیں سکا۔ کیٹی سینڈوینا نے ایک موقع پر چار گھوڑوں کو کھینچ کر روکنے کا کامیاب مظاہرہ بھی کیا۔ وہ ایک سرکس میں پاور لفٹر کے طور پر بھی کام کرتی رہی جہاں وہ بھاری وزن اٹھانے کے ساتھ ساتھ لوہے کی موٹی موٹی سلاخیں موڑنے اورزنجیریں کھینچ کر توڑنے کے مظاہرے کرتی تھی۔ کیٹی نے ایک بار نیویارک میں وزن اٹھانے کے ایک مقابلے میں کیٹی نے 135کلوگرام وزن اٹھا کر ریکارڈ قائم کیا جو کئی دہائیوں تک کوئی نہ توڑ سکا۔ بالآخر یہ ریکارڈ کیرین مارشل نے 1987ءمیں توڑا تھا۔ کیٹی کے ساتھ ہونے والے اس مقابلے میں اس وقت کے معروف ترین کھلاڑی یوجین شیڈو سمیت کئی مرد اس کے مقابلے پر تھے اور ان سب کو کیٹی نے پچھاڑ دیا تھا۔