فیصل آباد (ویب ڈیسک) فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مدینہ ٹاؤن میں (ن) لیگ کے رہنما اور سابق وزیر طلال چودھری کا غیر قانونی ڈیرہ مسمار کر دیا گیا ہے جبکہ ڈیرہ سرکاری اراضی پر بنایا گیا تھا، تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے 2 اکتوبر سے پنجاب بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کر رکھا ہے
اس آپریشن کے نتیجے میں ہزاروں کنال قیمتی اراضی کو واگزار کروا لیا گیا ہے، اس سلسلے میں تازہ ترین خبر یہ ہے کہ دوسروں کو قبضہ گروپ کہنے والے طلال چوہدری بھی ناجائز قبضے میں ملوث نکلے ہیں ۔ طلال چوہدری کا مدینہ ٹاون میں غیر قانونی ڈیرہ موجود تھا جس کی نشاندہی پر فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے آپریشن کیا اور اس دوران اسے مسمار کردیا گیا۔ یہ غیر قانونی ڈیرہ نے پی ایچ اے کے پارک کی جگہ اپنا ڈیرہ بنا رکھا تھا۔ واضح ہو کہ اس سے پہلے بھی مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی بھی تجاوزات کے معاملے میں قصور وار نکلےتھے۔ افضل کھوکھر کا ڈیرہ بھی تجاوزات کے زمرے میں آتا تھا جسے آج جوہر ٹاون انتظامیہ نے آپریشن کرتے ہوئے مسمار کردیا ۔ تاہم اس حوالے سے بات کرتے ہوئے افضل کھوکھر کا کہنا تھا انکی کوئی بھی جائیداد غیر قانونی نہیں ہے۔ اس کے علاوہ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے بھی تجاوزات کے معاملے میں ملوث نکلے تھے ۔جس پر جامعہ قاسم العلوم کے گر دونواح میں لیز کی زمین کو کمرشل استعمال میں لانے پر ضلعی انتظامیہ نے آپریشن کرتے ہوئے 50 سے زائد دکانیں مسمار کر کے 2 ارب روپے کی زمین واگزار کرالی تھیم، گول باغ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کیلیے بھاری مشینری استعمال کی گئی تھی
اس موقع پر پولیس نے گول باغ کو چارو ں اطرا ف سے سیل کر کے آمدورفت کیلئے بند کیا جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے لیز پر حاصل کی گئی زمین کو کمرشل استعمال میں لانے پر مولانا فضل الرحمان کے بیٹے کی 50 سے زائد دکانیں مسمار کر دیں تھیں۔