لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی 14 خالی اسامیوں کے نام جوڈیشل کمیشن کو بھجوا دیئے گئے۔
لاہور:ججز کے نام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے جوڈیشل کمیشن کو بھجوائے۔ اس حوالےسے چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی نے پیر کے روز جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ بھجوائے جانےوالوں ناموں میں نامزد جسٹس طارق افتخار، سہیل ناصر، محمد عابد قریشی، عبد الستار، حبیب اللہ عامر، مدثر عباسی، اسجد گورال، شیخ طارق سلیم، مزمل اختر شبیر، عبد الرحمان اورنگزیب، جواد حسن، آغا محمد علی، عبد العزیز اور احمد رضا گیلانی کے نام شامل ہیں۔ چودہ اسامیاں پر ہونے کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں ججوں کی تعداد مکمل ہو جائے گی۔ ہائیکورٹ میں کل آسامیوں کی تعداد 60 ساٹھ ہے۔