متحدہ عرب امارات میں دنیا کی سب سے بڑی سونے کی انگوٹھی کی نمائش جاری ہے ۔ شارقہ کے “صحاری” مرکز کی جانب سے پیش کی جانیوالی انگوٹھی کی قیمت تقریبا 30 لاکھ امریکی ڈالر ہے۔
عربی اخبار کے مطابق 21 قیراط سے تیار کردہ خالص سونے کی انگوٹھی “نجمہ طیبہ” 64 کلو گرام وزنی ہے اس پر 5.1 کلو گرام قیمتی پتھروں کے علاوہ 615 “کرسٹل سٹون” بھی جَڑے گئے ہیں۔ یہ انگوٹھی دبئی میں “طیبہ” کمپنی کی ملکیت ہے اور اسے “روسیلا” جیولرز کی جانب سے نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے۔