امریکاکےصدارتی امیدواروں کے درمیان تیسرے اورآخری مباحثےکی گھڑی آگئی ہے۔
امریکاکےصدارتی امیدواروں کےدرمیان نیواڈامیں فیصلہ کن جنگ کی تیاری مکمل ہے،کشیدگی پہلےمباحثےسے مہینوں پہلےہی شروع ہوگئی تھی مگرڈیموکریٹ ہلیری اورری پبلکن ٹرمپ ہاتھ ملاکرمسکراہٹوں کاتبادلہ کرلیتے تھے،ایک دوسرےکی جیت قبول تھی۔
ٹرمپ کومزاج پرنازتھا اورہلیری خواتین کاتمسخراڑائے جانےسے متعلق ٹرمپ کی زندگی پرطنزکرکےگزاراکرلیتی تھیں۔
کم لوگ جانتےتھےکہ ٹرمپ کےلیےیہ الفاظ توچٹکلاتھے،جنسی اسکینڈلزکی جوٹیپ بعدمیں سامنےآئیں اس میں ٹرمپ نےلڑکیوں اورشادی شدہ خواتین کے لیےوہ لغوباتیںکہیں تھیں کہ سینئر ری پبلکن حلقوں میں بھی ہائےتوبہ مچ گئی، نامورری پبلکن اراکین کانگریس بھی اپنےدلارےامیدوارسےگھن کھاکےپیچھے ہٹ گئے۔
ہلیری کےدل میں نفرت اتنی بڑھی کہ دوسرےمباحثےمیں ٹرمپ سے ہاتھ ملاناتک گوارانہ کیا۔ٹرمپ کواپنےکیےپر پچھتاناپڑا۔
ہلیری نےٹرمپ کی ایک ایک پالیسی پرنشانہ سادھا اور ناک رگڑوانےکی کوشش کی جبکہ ٹرمپ ،ہلیری کی جانب سےای میلز ڈیلیٹ کیےجانےکاسہارالینےکی کوشش میں رہے۔
مسلمانوں خصوصاًپاکستانیوں نےیہ مباحثے اس لیےبھی دیکھےکہ وہ اوراسلام بھی موضوع بحث بنے۔
دوسرےمباحثےکےاختتام پردونوں امیدواروں کوکشیدگی کم کرنےکابہانہ تراشنےکاموقع ملا۔
تیسرےمباحثےسےپہلےارلی ووٹنگ جاری ہے۔اب ٹرمپ انتخابی عمل میں دھاندلی کاغیر معمولی الزام لگارہےہیں۔ایسےمیں تیسرا مباحثہ ٹرمپ کے جنسی اورٹیکس اسکینڈلز ہی کےگردہی گھومنےکی توقع ہے۔وہ ماضی جوٹرمپ کو تنہاکرنےاورہلیری کی مقبولیت بڑھانے کاسبب بناہواہے۔