اسلام آباد(ویب ڈیسک)سریم کورٹ آف پاکستان میں کٹاس راج مندر تالاب خشک ہونے سے متعلق کیس سمیت اہم مقدمات کی سماعت آج ہو گی، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ سماعت کرے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی وطن واپسی سے،
متعلق کیس کی سماعت بھی ہوگی،اس کے علاوہ میموگیٹ سکینڈل اورسابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کی وطن واپسی کاکیس سماعت کیلئے مقررکر دیا گیا ہے،توہین عدالت کیس میں دانیال عزیز کی نظرثانی درخواست،ادویات کی قیمتوںاورکے پی ہسپتالوں کی حالت زارسے متعلق کیس کی سماعت بھی ہوگی۔