ملتان ( ویب ڈیسک )ملتان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت بڑے بڑے سیاست دان پراپرٹی ٹیکس کے ڈیفالٹر نکلے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز نے سیاستدانوں کو وارنٹ گرفتاری شو کاز بیجھوانے کا فیصلہ کر لیا۔ ملتان ایکسائز ڈپارٹمنٹ کی پراپرٹی برانچ میں وزیرخارجہ شاہ محمود، ایم این اے عامر ڈوگر، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، سابق گورنر رفیق رجوانہ، سکندر بوسن سمیت دیگر سیاست دان ایکسائز پراپرٹی ٹیکس نادہندہ نکلے۔تٖصیلات کے مطابق میڈیارپورٹس کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود ستائیس ہزار روپے، پی ٹی آئی کے ایم این اے ملک عامر ڈوگر 93 ہزار روپے، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی 6 لاکھ 66ہزار روپے کے نادہندہ نکلے۔ سابق گورنر پنجاب رفیق رجوانہ6لاکھ94ہزار اورسابق وفاقی وزیر سکندر بوسن بھی3لاکھ40ہزار کے نادہندہ نکلے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز نے نااہلی برتنے پر تین ریکوری افسران کو معطل کرنے کے بھی احکامات جاری کیے جبکہ مزید چھ انسپکٹر کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تخت کارروائی کے احکامات جاری کیے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز کا مزید کہنا تھا کے اگر دو دن میں ان سیاست دانوں نے پراپرٹی ٹیکس نہ جمع کروایا تو ان کی پراپرٹیاں ضبط کر لی جائیں گی۔اور شوکاز وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے۔ دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت پر لوگوں کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔ماضی میں کرپشن اور غیر شفافیت سے بے تحاشہ دولت کھونی پڑی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے کے بڑے پلاٹ کی نیلامی11.28بلین روپے کی ہوئی۔اس کی دو اہم وجوہات ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک تو پاکستان کی معیشت پر لوگوں کا بڑھتا ہوا اعتماد ہے اور دوسرا یہ بتاتا ہے کہ ماضی میں کرپشن اور غیر شفافیت سے کتنی دولت کھونی پڑی۔