لاہور ( ویب ڈیسک) ماہرین نے ایک غیر معمولی صلاحیت کی چھپکلی دریافت کی ہے جو پانی کی تہہ میں مسلسل 16 منٹ تک زندہ رہ سکتی ہے۔ قدرت نے اسے ناک کے اوپر ایک بلبلہ نما تھیلی دی ہے جو آکسیجن سلنڈر کی طرح اسے گہرائی میں سانس لینے میں مدد کرتی ہے۔ ماہری کی معلمومات کے مطابق یہ چھپکلی دشمنوں سے بچنے کیلئے پانی کی تہہ میں جا بیٹھتی ہے اور وہاں 16 منٹ سے زائد وقت باآسانی گزار سکتی ہے۔ پہلی مرتبہ اسکا انکشاف بنگ ایمٹن یونیورسٹی کی ماہر سوائرک اور انکے ساتھیوں نے کیا۔ ماہرین کا یہ خیال ہے کہ اس چھپکلی نے لاکھوں برس میں ارتقائی تبدیلیوں کے بعد یہ صلاحیت پیدا کی ہے اس بلبلے سے سانس لیکر وہ 16 منٹ سے زائد وقت تک پانی کے اندر رہ سکتی ہے اور خود کو دشمنوں سے چھپانے میں کامیاب رہتی ہے۔ یہ چھپکلی سب سے پہلے کوسٹا ریکا میں 2015 میں دیکھی گئی تھی اور اس کی ایک اور عجیب بات یہ ہے کہ یہ پانی کے اندر چھوٹے کیڑے مکوڑوں اور اجزا کو بھی بطور خوراک استعمال کرتی ہے لیکن اب تک اسے پانی کے اندر شکار کرتے نہیں دیکھا گیا۔