counter easy hit

حسن کے لشکارے وبال جان بن گئے ۔۔۔ اس روسی حسینہ کے ساتھ کیا واقعہ پیش آ گیا ؟

The light of the beauty became known ... What happened to the Russian emperor?

ماسکو(ویب ڈیسک) روس میں دو کم سن لڑکیوں نے اپنی دوست کو مبینہ طور پر محض خوبصورت ہونے کی وجہ سے قتل کر ڈالا۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ روس کے شہر آرخان گیلسک میں پیش آیا ہے، پولیس نے 17 سالہ وکٹوریہ ایورینا کی مسخ شدہ لاش ایک پرانی خستہ حال بلڈنگ سے برآمد کی۔ مقامی پولیس نے قتل کے شبے میں مقتولہ کی دو قریبی دوستوں کو گرفتار کیا جنہوں نے بعدازاں اعتراف جرم کر لیا۔اس کیس سے جڑے انوسٹیگیٹر کو مقتولہ کی دونوں دوستوں لینا اور آرینا نے بتایا ہے کہ وکٹوریا اپنے آپ کو تمام لڑکیوں سے زیادہ خوبصورت سمجھتی تھی۔انہوں نے بتایا کہ مقتولہ کی یہ حرکت انہیں بہت معیوب محسوس ہوتی تھی اور اس کا یہ رویہ انہیں بالکل پسند نہیں تھا۔ابتدائی تفتیش سےمعلوم ہوا ہے کہ مقتولہ کی دونوں دوستوں نے بہانے سے اسے ایک بلڈنگ میں لے جا کر قتل کر ڈالا۔پولیس نے بتایا کہ اس کیس کے حوالے سے ان کا پہلا شک ایک لڑکے پر گیا تاہم تحقیقات کا دائرہ کار بڑھانے پر مقتولہ کی دونوں دوستوں نے قتل کا اعتراف کر لیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website