لاہور(ویب ڈیسک )پی ایس ایل 4 کیلئے کون کون سے غیرملکی کھلاڑی پاکستان کو دستیاب ہوں گے پی سی بی نے کھلاڑیوں کے ناموں کی فہرست جاری کر دی ۔ پہلی دفعہ پی ایس ایل کا حصہ بننے والے اے بی ڈی ویلیئرز کو پلاٹینم کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے ۔پی ایس ایل چوتھے ایڈیشن
کیلئے غیرملکی کھلاڑیوں کی فہرست میں سنیل نرائن،کیرن پولارڈ،عمران طاہر،کولن انگرام،پریرا کو پلاٹینم کیٹگری میں شامل ہیں جبکہ کولن منرو،لک رونکی،ڈیوائن براوو ، اے بی ڈی ویلیئرز،کرس لین،سٹیوسمتھ،برینڈن میکلم کو بھی پلاٹینم کیٹگری کا حصی بنایا گیا ہے ۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل پاکستان سُپر لیگ 4 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، ایونٹ کا آغاز 14 فروری سے دبئی میں ہوگا، 17 مارچ کو فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا، مجموعی طور پر 8 میچز پاکستان میں ہوں گے۔نمائندہ سماء کے مطابق پاکستان سُپر لیگ کی گورننگ کونسل کا اجلاس چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی زیر صدارت نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل 4 کی افتتاحی تقریب 14 فروری 2019ء کو دبئی میں ہوگی۔پی ایس ایل گورننگ کونسل نے ایونٹ کے چوتھے سیزن کے آخری 8 میچز پاکستان کے مختلف شہروں میں کرانے پر اتفاق کیا، جبکہ فائنل 17 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق کھلاڑیوں کا ڈرافٹ پرانے طریقہ کار کے تحت اکتوبر کے آخری ہفتے میں ہوگا، ہر فرنچائز کو پرانی ٹیم سے 10 کھلاڑی برقرار رکھنے کی اجازت ہوگی۔پی سی بی سربراہ نے پی ایس ایل فرنچائزز کو یقین دہانی کرائی ہے کہ معاملات کو شفاف رکھتے ہوئے باہمی تعاون کی فضاء سے ایونٹ کو مزید کامیاب بنایا جائے گا، جبکہ میڈیا رائٹس کی فروخت کیلئے بولی کے عمل میں فرنچائزز کے نمائندے بھی کمیٹیز میں شامل ہوں گے۔