وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دھرنا گروپ کو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہضم نہیں ہو رہی ،باشعور عوام نے الزام تراشی اور جھوٹ پر مبنی سیاست کا لاک ڈاؤن کر دیا۔
ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ موجودہ حکومت میں ترقی اور خوشحالی کا جو سفر شروع ہوا، اس کی ماضی میں مثال میں نہیں ملتی،ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور شفافیت کی گواہی عالمی ادارے بھی دے رہے ہیں۔
شہبازشریف نے کہا کہ باشعور عوام نے دھرنا گروپ کی منفی سیاست کا دھڑن تختہ گر دیا ہے،ن لیگ کی حکومت آئندہ ڈیرھ برس میں بھی ترقیاتی منصوبے جاری رکھے گی اور عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی۔