اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان اپنے وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں۔ ان کے وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر،وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور وزیر مملکت/چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف بھی موجود ہیں۔
عمران خان نے اب سے کچھ دیر قبل سعودی عرب میں منعقدہ سرمایہ کاری کانفرنس سے بھی خطاب کیا ہے اور اس موقع پر شرکا کے سوالوں کے جواب بھی دئیے جس کے بعد اب دو روزہ سرکاری دورہ کے دوسرے مرحلے میں منگل کو ریاض پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی ملاقات سعودی بادشاہ شاہ سلمان سے جاری ہے۔ عمران خان کے ہمراہ دورے پر موجود وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ سعودی عرب میں جو احترام وزیر اعظم عمران خان کو ملتا ہے وہ ظاہر کرتا ہے کہ اللہ کی مہربانی سے آج مسلم امہ میں پاکستان کا کیا مقام ہے اور عمران خان کو مسلم امہ کیا اہمیت دیتی ہے۔ ریاض میں چند گھنٹے ہی سو سکے اور اب ایک انتہائ مصروف دن منتظر ہے۔ عمران خان کے ہمراہ دورے پر موجود وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ سعودی عرب میں جو احترام وزیر اعظم عمران خان کو ملتا ہے وہ ظاہر کرتا ہے کہ اللہ کی مہربانی سے آج مسلم امہ میں پاکستان کا کیا مقام ہے اور عمران خان کو مسلم امہ کیا اہمیت دیتی ہے۔ ریاض میں چند گھنٹے ہی سو سکے اور اب ایک انتہائ مصروف دن منتظر ہے۔ریاض ائیرپورٹ پہنچنے پر ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز اور پاکستان کے سفیر خان ہشام بن صدیق نے استقبال کیا جبکہ دیگر سعودی حکام اور قونصلیٹ کے افسران بھی وزیراعظم عمران خان کے استقبال کیلئے وہاں موجود تھے۔