ضلع بولان کےعلاقےمچھ میں ریلوے ٹریک پر دھماکوں کا مقدمہ مچھ پولیس تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا ہے۔
دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 2 پولیس اہلکار وں کی نمازجنازہ کوئٹہ میں ادا کردی گئی ہے۔ میتیں تدفین کے لیے پشین روانہ کر دی گئیںہے۔
پولیس کے مطابق مچھ ریلوے ٹریک دھماکہ کا مقدمہ ریلوے آفیسر آصف علی کی مدعیت میں مچھ پولیس تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
مقدمے میں قتل، اقدام قتل، انسداد دہشت گردی، ، ایکسپوزو ایکٹ اور ریلوے ٹریک نقصان پہنچانے کی دفعات درج کی گئیں ہیں۔
مچھ کے قریب ریلوے ٹریک پر ہونے والے2 دھماکوں میں 7 مسافر جاںبحق ،جبکہ 18 زخمی بھی ہوئے ہیں۔ان دھماکے میں اسپیشل برانچ پشین کے2 اہلکار احمد اللہ اورشمس اللہ بھی جاں بحق ہوئے۔ یہ دونوں اہلکار محرم کی ڈیوٹی کے لیے نصیرآباد جارہے تھے۔