counter easy hit

قبضہ مافیا نے سوکھے دریا میں سیکڑوں گھر تعمیر کر دئیے

قبضہ مافیا نے دریاؤں کوبھی نہیں چھوڑا،سوکھے دریامیں قبضہ مافیا نےسیکڑوں گھرتعمیر کردئے۔دریاخشک ہواتودریا کی زمین پرکمرشل اسکیمیں بھی بناڈالیں۔

The Mafia has been built hundreds of homes in the dry river

The Mafia has been built hundreds of homes in the dry river

دریائے سندھ میں حیدرآبادکے مقام پرتجاوزات کی بھرمارنے خطرے کی نئی گھنٹی بجادی ،دریائے سندھ میں جامشورو کوٹری بیراج ڈاون اسٹریم اب پانی کی گذرگاہ نہیں رہا بلکہ یہ غیرقانونی تعمیرات اورتجاوزات کاٹھکانہ بن چکاہے۔جامشورو کوٹری بیراج سے لے کر ایئرپورٹ تک کے علاقے میں دریا کی آبی گزرگاہ پر سیکڑوں گھر تعمیر کیے جاچکے ہیں اوردرجنوں گاؤں بس گئے ہیں جبکہ متعدد کمرشل اسکیموں کے لئے پلاٹنگ بھی کی جارہی ہے۔اس مقام سے 2010 میں ساڑھے نولاکھ کیوسک کاریلا گذرا توضلع ٹھٹھہ میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی۔آس پاس کےمکینوں کا کہنا ہے کہ وہ متعدد بارضلعی انتظامیہ سے غیرقانونی تعمیرات کی نشاندہی کرچکے ہیں لیکن کوئی کارروائی نہیں کی جاتی ۔حیدرآباد کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں تجاوزات کو ختم کرنے کی ذمہ دار محکمہ آبپاشی ہے جبکہ محکمہ آبپاشی کے حکام نے یہ ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر ڈال دی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website