counter easy hit

فیصل آباد میں گائناکالوجسٹ قتل کا مرکزی ملزم جیل میں ہلاک

فیصل آباد: معروف  گائناکالوجسٹ ڈاکٹر محمود علیم کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم جیل میں پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔

The main accused of murder of Gynologist in Faisalabad was killed in jail

The main accused of murder of Gynologist in Faisalabad was killed in jail

فیصل آباد پولیس نے معروف  گائناکالوجسٹ ڈاکٹر محمود علیم کے قتل کے الزام میں دو ملزمان میاں عرفان اور امان اللہ کو گرفتار کیا تھا جنہوں نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرلیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے دونوں ملزمان کو دو روز پہلے جیل منتقل کردیا تھا، جہاں میاں عرفان کو دل میں تکلیف کی وجہ سے جیل اسپتال میں داخل کیا گیا، لیکن جیل عملے نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے طبی امداد کے لیے جیل سے باہر کسی اسپتال منتقل نہیں کیا جس کے نتیجے میں وہ دم توڑ گیا۔

دوران تفتیش ملزم عرفان نے بتایا تھا کہ اس کی بیٹی کی شادی رواں سال 2 جنوری کو مقتول ڈاکٹرمحمود علیم کے بڑے بیٹے حسن سے ہوئی تھی جس نے صرف پانچ ماہ بعد ہی اس کی بیٹی کو طلاق دے دی۔ ملزم کو اس کا رنج تھا جس کا بدلہ لینے کےلیے اس نے اپنے سمدھی کو قتل کردیا۔ یاد رہے کہ 25 جولائی کو ڈاکٹر محمود علیم اپنے کلینک سے گھر جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے انہیں فائرنگ کرکے قتل کردیا اور پولیس نے 29 جولائی کو دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website