counter easy hit

پاکستان میں آئے روز کے سیلابوں کی بڑی وجہ سامنے آ گئی

The main cause of the daily floods in Pakistan was revealed

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان میں ہر سال دو سال بعد کسی نہ کسی خطے میں طوفانی بارشوں یا ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی آنے سے سیلاب کی سی صورتِ حال جنم لیتی ہے۔ جس کے باعث جہاں لوگوں کی قیمتی زندگیوں کا نقصان ہوتا ہے، وہاں زرعی اراضی زیر آب آنے کے باعث زرعی پیداوار بھی متاثر ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ غریب عوام کی املاک بھی ضائع ہو جاتی ہیں۔ اس حوالے سے وفاقی مشیر ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلابوں کی ایک بڑی وجہ پلاسٹک بیگز بھی ہیں۔ کیونکہ یہ پلاسٹک بیگز پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ بنتے ہیں اور کئی مقامات پر پانی رُکنے کی وجہ سے سطح آب بلند ہو جاتی ہے۔ جس کے باعث آس پاس کے علاقوں میں سیلاب آ جاتا ہے۔ ملک امین اسلم نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پلاسٹک بیگز کے انتہائی نقصانات کے باعث اسلام آباد سے پلاسٹک بیگز کے استعمال کو روک دیا گیا ہے۔ مستقبل میں ایسے پلاسٹک بیگز متعارف کرانے جا رہے ہیں، جو ری سائیکل ہونے کے بعد دوبارہ استعمال میں لائے جا سکیں۔ مشیرماحولیات نے مزیدبتایا کہ آئندہ چند سالوں میں ملک میں الیکٹرک گاڑیاں چلائی جائیں گی،جن کے باعث ایندھن کے استعمال اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی۔اس کے علاوہ ماحول کی بہتری کے لئے 10ارب درخت بھی لگائے جائیں گے جس کے ملک میں ہریالی اور ماحول میں بہتر آئے گی اور گرین پاکستان منصوبے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website