counter easy hit

ن لیگ کا وہ مرکزی رہنما جسے نیب گرفتار کرکے بھول گئی

The main leader of the N League, who was arrested by the NAB, was forgotten
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف صحافی عباس کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما صدیق الفارق کے بارے میں تین سال تک کسی کو پتہ ہی نہیں تھا کہ وہ گرفتار ہیں بھی یا نہیں۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ صدیق الفاروق کو نیب نے تین سال گرفتار رکھا اور نیب صدیق الفاروق کو جیل میں رکھ کر بھول گئی تھی۔ سپریم کورٹ میں صدیق الفاروق کی گرفتاری کا انکشاف ہوا تو نیب نے تسلیم کیا کہ ہم صدیق الفاروق کو گرفتار کرکے بھول گئے تھے۔ خیال رہے نیب پر اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے بہت تنقید کی جاتی ہے۔نیب میں مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف مختلف کیسز کی انکوائری چل رہی ہے۔تاہم اپوزیشن کا یہ موقف ہے کہ نیب کا حکومت کے ساتھ گٹھ جوڑ ہے اور نیب سارا کام وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کررہا ہے ہمارے خلاف کاروائی کر کے زیادتی کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے کہا تھا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ اب کھل کر سامنے آ چکا ہے حکمرانوں کے منفی ہتھکنڈے ناکام ہوں گے ،نواز شریف کی بیماری پر سیاست کی جا رہی ہے، دھرنا گروپ نے ملکی ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے کا ناقابل  معافی جرم کیا ہے ۔ جب کہ پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا تھا کہ نیب کا حکومت کے ساتھ گٹھ جوڑ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیںوزیر اعظم عمران خان کے خلاف ہیلی کاپٹر والی انکوائری بند کی جارہی ہے۔اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا تھا کہ نیازی اور نیب کے گٹھ جوڑ نے پاکستانی معیشت کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے ،ان لوگوں کا احتساب قوم کرے گی ،دنیا میں پلی بارگین کیساتھ لوگوں کو اندر بھی کیا جاتا ہے ، یہاں نیب نے بھتہ خوری کا نظام بنا رکھا ہے ، افسران میں کروڑوں روپے تقسیم ہوتے ہیں۔ دوسری جانب یہ بھی خبر تھی کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت کے لیے ایک بار پھر مسلم لیگ ن سرگرم ہو گئی ہے۔ ن لیگ نے نواز شریف کی ضمانت کے لیے اسلام آبا ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کی ضمانت کی درخواست رمضان کے دوسرے عشرے میں دائر کی جائے گی۔نواز شریف کی اجازت کے بعد قانونی ماہرین نے درخوست دائر کرنے کی تیاری شروع کر دی۔نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا ختم کرنے کی درخواست دائر کی جائے گی۔اس سلسلے میں نواز شریف اور خواجہ حارث نےدو روز قبل قانونی ماہرین سے طویل ملاقات بھی کی تھی۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی طرف سے نظرثانی اپیل کا تحریری فیصلہ آئے گا تو اس کے نکات کو دیکھنے کے بعد درخواست درج ہو گی۔جب کہ دوسری جانب اسلا م آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا کیخلاف مرکزی اپیل پرسماعت آج ہوئی۔کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژنل بینچ العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کیخلاف مرکزی اپیل کی سماعت کی، اور اب یہ خبر ہے کہ معروف صحافی عباس کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما صدیق الفارق کے بارے میں تین سال تک کسی کو پتہ ہی نہیں تھا کہ وہ گرفتار ہیں بھی یا نہیں۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ صدیق الفاروق کو نیب نے تین سال گرفتار رکھا اور نیب صدیق الفاروق کو جیل میں رکھ کر بھول گئی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website