اسلام آباد (ویب ڈیسک ) برطانوی ممبر پارلیمنٹ لارڈ نذیر احمد کو لندن سے پاکستان آمد پر اسلام آباد ائیرپورٹ پر روک لیا گیا ۔ ایف آئی اے نے کئی گھنٹوں کے انتظار کے بعد 72 گھنٹوں کیلئے داخلے کی اجازت دی ۔واقعے کے بعد لارڈ نذیر احمد نے میڈیا سے گفتگو کی ۔ انہوں نے بتایا حکومتی اعلان کے مطابق زائد المعیاد شناختی کارڈ پر پاکستان داخلے کی اجازت ہے، اس کے باوجود کئی گھنٹے روکنا زیادتی ہے ۔ برطانوی رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا سول سروس اور گورنمنٹ کے بیان میں تضاد نظر آتا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان کو ایسے نادان لوگوں کو اختیار نہیں دینا چاہیے ۔