لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کی وہ خود مانیٹرنگ کر ر ہے ہیں، دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے ڈاکٹرز ، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی اب سے حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری کیلئے نتیجہ خیز اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ہسپتالوں میں معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے خود ہسپتالوں کے دورے کر رہا ہوں۔ہسپتالوں کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کی خود مانیٹرنگ کر ر ہا ہوں۔ایمانداری سے کی گئی کوششوں کے باعث ہسپتالوں کی صورتحال میں بہتری آئے گی،، انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کے زخمو ں پر مرہم رکھنا بڑی نیکی اور عبادت ہے۔ شعبہ طب ایک مقدس پیشہ ہے اور مریضوں کیلئے مسیحائی کا درجہ رکھتا ہے۔ مسیحائی کے پیشے سے وابستہ لوگ دین اور دنیا دونوں کماتے ہیں۔ ہسپتالوں میں بر وقت معیاری علاج معالجہ ملنا مریضو ں کا حق ہے۔ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے ڈاکٹرز ، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔اپنی ڈیوٹی کو مشن سمجھ کر ادا کرنے والے مسیحاؤں کو سلام پیش کرتے ہیں،، یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کی وہ خود مانیٹرنگ کر ر ہے ہیں، دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے ڈاکٹرز ، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی اب سے حوصلہ افزائی کی جائے گی۔