لاہور: سینئر سیاستدان اور حالیہ دنوں میں دوبارہ مسلم لیگ ن جوائن کرنے والے جاوید ہاشمی ملتان میں پارٹی کے لئے پریشانی کا باعث بن گئے۔ ضلع ملتان سے تعلق رکھنے والے اکثر پارٹی راہنما جاوید ہاشمی کی واپسی پر مایوسی کا شکار ہیں، ٹکٹوں کی تقسیم اور اعلیٰ قیادت کی طرف سے جاوید ہاشمی کو فوقیت دئیے
قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مقامی قیادت کا خیال ہے کہ جاوید ہاشمی بے حد متنازعہ ہوچکے ہیں اور ان کے اداروں کے ھوالے سے دئیے جانے والے بیانات سے بھی ملک سمیت جنوبی پنجاب میں پارٹی کی مقبولیت پر شدید اثر پڑرہا ہے۔ ایسے موقع پر جبکہ انتخابات قریب ہیں، انہیں دوبارہ پارٹی میں لیا جانا قطعاً دانشمندی کا فیصلہ نہیں جس کا خمیازہ پارٹی کو جنوبی پنجاب میں بھگتنا پڑے گا۔اخباری ذرائع کے مطابق بہت سے لیڈروں نےا س پر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، جن میں شیخ طارق رشید جو ملتان کے شہر کے جنرل سیکرٹری ہیں اور حلقہ این اے 155 سے ٹکٹ ہولڈر بھی رہ چکے ہیں، کے علاوہ ملک انور پی پی 215، اختر عالم قریشی، زاہد بشیر، شیخ ندیم اکبر جو کہ ن لیگ کی ٹکٹ پر یوسی چیئرمین ہیں کے علاوہ یوتھ ونگ کے ضلعی صدر منظور کھوسہ اور طارق امیر عباسی سمیت درجنوں عہدیدار شامل ہیں۔