اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاہے کہ ن لیگ والے وہ لوگ ہیں جو عدالتوں پر حملے کرتے ہیں، ان کو کوئی پروانہیں ہے ،مریم اورنگزیب کو پہلے ہی سے معلوم تھا کہ نیب کوواپس جانا پڑے گا ۔اے آروائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ ن لیگ والے وہ لوگ ہیں جو عدالتوں پر حملے کرتے ہیں، ان کو کوئی پروانہیں ہے ،مریم اورنگزیب کو پہلے ہی سے معلوم تھا کہ نیب کوواپس جانا پڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی آبزرویشن ہے کہ نیب کو گرفتار کرنے کا اختیار ہے ، ن لیگ کے پاس کوئی قانونی جواز نہیں ،اس لئے شور شرابہ اور بندے اکٹھے کرلئے جاتے ہیں۔دوسری طرف ایک خبر کے مطابق پاکستان میں سیاستدانوں کے حوالے سے منی لانڈرنگ کے کیس کئی بار سامنے آتے رہے ہیں مگر ان کے خلاف کبھی کچھ ہو نہیں سکا۔تاہم موجودہ حکومت نے منی لانڈرنگ اور کرپشن کے حوالے سے کافی شکنجہ کسا ہوا ہے اور کبھی کسی سیاستدان کو نیب گھیر لیتا ہے تو کبھی کسی سیاستدان کو عدالتوں کے چکر کاٹنے پڑتے ہیں۔تاہم سب سے دلچسپ بات یہ تھی کہ یہ سیاستدان کرپشن تو کرتے ہیں مگر ملک سے باہر پیسا کیسے لے کر جاتے ہیں۔گزشتہ سال اس راز کا پردہ اس وقت اٹھا جب کراچی کے ایک فالودے والے کے اکاﺅنٹ سے اربوں روپے کی ٹرانزیکشن سامنے آئی۔ایک ایسا شخص جو بمشکل روٹی کماتا ہے اس کے اکاﺅنٹ میں اربوں روپے کہاں سے آ گئے۔تحقیق اور تفتیش کا دائرہ بڑھا تو پتا چلا کہ وہ پیسے زرداری صاحب کے تھے۔یوں معاملات کھلتے چلے گئے اور پتا چلا کہ جہانگیر ترین نے بھی اپنے خانساماں اور ڈرائیور کے اکاﺅنٹ سے پیسے ادھر ادھر کرتے رہے ہیں۔تاہم اب ہوشربا انکشافات شریف فیملی کی منی لانڈرنگ کے حوالے سے سامنے آئے ہیں۔معروف ٹی وی اینکر رﺅف کلاسرا نے اپنے پروگرام میں بتایا کہ شریف فیملی نے اپنے ڈرائیور مالی اور سکیورٹی گارڈ سبھی کے اکاﺅنٹ سے کرپشن اور لوٹ مار کا پیسا باہر بھیجا اور وہاں سے حسین نواز نے اپنے اکاﺅنٹ سے اپنے والد کو پیسے ٹرانسفر کر دیے اور انہوں نے کہا کہ مجھے بیٹے نے گفٹ دیے ہیں۔یوں شریف فیملی تو منی لانڈرنگ کے حوالے سے زرداری کی بھی استاد نکلی ہے۔