افریقی ریاست گیمبیا کے صدر یحییٰ جامح نے مسلم اکثریت ہونے کے باعث ملک کو اسلامی جمہوریہ قرار دے دیا۔
لاہور: (یس اُردو) صدر یحییٰ جامح نے ریاستی ٹیلی وژن سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس اعلان سے گیمبیا کی مذہبی شناخت اور اقدار کا اظہار ہوتا ہے اور اس اقدام سے ریاست کے نوآبادیاتی ماضی سے چھٹکارا بھی مل جائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ قرار دئیے جانے کے بعد شہریوں پر کسی مخصوص لباس کی پابندی عائد نہیں کی جائے گی اور دیگر مذاہب کے لوگوں کو بھی مکمل آزادی حاصل ہو گی۔ گیمبیا میں نوے فیصد آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے۔