انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ دیئے جانے کے بعد پولیس نے دکانداروں کو بازار میں سٹال لگانے سے روک دیا
لاہور (یس اُردو) ضلعی انتظامیہ لاہور نے منظوری نہ ہونے کے باعث مون مارکیٹ اقبال ٹائون اور گلشن راوی اتوار بازار لگانے کی اجازت نہ دی ۔ شہر لاہورمیں اجازت کے بغیر کوئی اتوار بازار نہیں لگنے دیا جائے گا ۔ ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے علامہ اقبال ٹائون کی مون مارکیٹ اور گلشن راوی مارکیٹ میں لگنے والے اتوار بازار نہیں لگنے دئیے ۔ ضلعی انتظامیہ کی اجازت نہ ہونے پر پولیس نے دکانداروں کو سٹالز لگانے سے منع کردیا ۔ اتوار بازار میں خریداری کے لئے آنے والوں کو جب اچانک اس صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تو انہیں بے حد مایوسی ہوئی ۔