لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی ہر قسم کی مدد کرنے کا اعلان کردیا ہے اور مقدمے کا سامنا کرنیوالے کارکنوں کو مدد کیلئے رابطے کی ہدایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے کارکن مدد کیلئے مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی ہر قسم کی مدد کرنے کا اعلان کردیاہے اور مقدمے کا سامنا کرنیوالے کارکنوں کو مدد کیلئے رابطے کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے کارکن مدد کیلئے مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن لاہور کارکنوں کی ہرقسم کی مدد کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دیکھنے کی بات تو یہ ہے کہ وہ مسلم لیگ ن سے کتنا خوفزدہ ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ نواز شریف کی جیل منتقلی کے موقع پر استقبال کیلئے آنیوالے کارکنوں کیخلاف تھانہ کوٹ لکھپت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ن لیگی کارکنوں کیخلاف درج ایف آئی آر میں ہنگائی آرائی، سڑک بند کرنے، ریلوے ٹریک روکنے اور ہنگامہ آرائی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔