اہلی اسٹیل کا میٹریل امارات سے العزیزیہ اسٹیل کمپنی کے پتے پر بذریعہ کارگو جدہ بھجوایا گیا۔ شریف خاندان کی جانب سے کارگو کی تصدیق شدہ تفصیل آج سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی۔
دستاویزات کے مطابق اہلی اسٹیل ملز کا میٹریل ٹرکوں کے ذریعے جدہ بھجوایا گیا، یہ میٹریل 5 ستمبر 2001 کو فیری لینڈ کارگو کمپنی کے ذریعے بھجوایا گیاتھا۔ کارگو کیے گئے سامان کی تفصیل
The material of Ahli steel was sent to Jeddah by cargo
25 صفحات پر مشتمل ہےاور یہ میٹریل یو اے ای سے جدہ منتقلی کی ایک شپمنٹ کا اس وقت کا کرایہ 12 ہزار 200 ڈالر ادا کیا گیاتھا۔ کارگو دستاویزات میں یو اے ای کسٹم کونسل کے ایکسپورٹ اور ری ایکسپورٹ بلز کی نقول بھی موجود ہیں۔