counter easy hit

عائشہ گلالئی کا معاملہ قابل افسوس ہے الزام کی تحقیقات ہونی چاہیے، خورشید شاہ

اسلام آباد: قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عائشہ گلالئی کا معاملہ قابل افسوس اور قابل جرم ہے لہذا حقیقت کیا ہے اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

The matter of Ayesha Gulalai is desperate to be investigation of charge, Khursheed Shah

The matter of Ayesha Gulalai is desperate to be investigation of charge, Khursheed Shah

میڈیا سے گفتگو میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اجنبی شخص نواز شریف کی تصویر پارلیمنٹ میں رکھنے کا نوٹس نہ لے کر اسپیکر قومی اسمبلی نے جانبداری کا مظاہرہ کیا، اسپیکر قومی اسمبلی کو سخت نوٹس لینا چاہیے تھا، ایسے رویوں سے بادشاہت نظر آتی ہے کیونکہ نواز شریف اب قومی اسمبلی کے رکن نہیں رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں ہم کبھی تصویر ساتھ نہیں لائے جب کہ گیلانی دور میں بھی ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی تصویر قومی اسمبلی میں نہیں لہرائی، اس عمل سے جموری سسٹم کو نقصان ہوتا ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ عائشہ گلالئی کا معاملہ قابل افسوس اور قابل جرم ہے، عورت کبھی اپنے اوپر الزام نہیں لگاتی لہذا حقیقت کیا ہے اس کی تحقیقات ہونی چاہیے، اسی ڈر سے خواتین گھروں سے باہر نہیں نکلتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اوگرا کی تجویز پر قیمتوں میں کمی نہ کرنا افسوس ناک ہے، عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی گئی، قیمتیں برقرار نہیں ٹیکسز میں اضافہ کیا گیا ہے جب کہ ٹیکس بڑھانے سے 8 ارب ماہانہ خزانے میں آئیں گے، حکومت امیر اور غریب سب کو ایک ساتھ لوٹ رہی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website